جہلم: تحصیل آفس میں کرپشن، کمیشن اور ٹاؤٹ مافیا کا راج،رجسٹری اور انتقال کے لیے بھاری رشوت کا تقاضا، تحصیلدار رجسٹری محرر اور ٹاؤٹوں کے ذریعے اپنا حصہ وصول کرنے لگا، نائب قاصد بھی دیہاڑیاں اور بڑے صاحب کا حصہ وصول کرنے میں مصروف، سائلین پریشانی کا شکار ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہلم کا تحصیل آفس کرپشن کڑھ بن گیا ہے، ڈپٹی کمشنر نے چند ماہ قبل رجسٹری محرر تو تبدیل کیے لیکن اس سے کرپشن اور کمیشن کا خاتمہ نہ ہوسکا بلکہ مزید کرپشن بڑھ گئی ہے۔
تحصیل آفس رجسٹری اور انتقالات کے لیے آنے والے سائلین ،خواتین اور بزرگوں کو کئی کئی گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے۔ رجسٹری محرر اور تحصیلدار نے نذرانے وصول کرنے کے لیے ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں جو ہروقت رجسٹری محرر کے دفتر کے باہر دکھائی دیتے ہیں، رشوت نہ دینے والے سائلین کو کئی کئی گھنٹے اور کئی کئی روز تک چکرلگوائے جاتے ہیں،لوگ مجبورا پیسے دیکر کام کرواتے ہیں۔
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے تحصیل آفس کے عملے کے خلاف کارروائی اور نوکری سے برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
