پنڈدادنخان میں زرعی اراضی ریکارڈ سینٹر کے قریب سے نومولود بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان پولیس ٹیم اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں شہریوں نے زرعی اراضی ریکارڈ سینٹر کے قریب نومولود بچے کی لاش دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ضروری کارروائی کے بعد نومولود کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ نومولود بچے کی لاش یہاں کس نے اور کن حالات میں چھوڑی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعے میں ملوث افراد تک پہنچنے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
