دینہ: افتخار حسین ملک کینیڈا کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

دینہ: آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل افتخار حسین ملک کینیڈا کے نجی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن کے وفد نے ملاقات کی اور کامیاب دورے پر مبارکباد دیتے ہوئے پھولوں کے گلدستے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا وفد نے افتخار حسین ملک کی خدمات کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیوٹ سکولزمینجمنٹ ایسو سی ایشن دینہ کے وفد نے آل پاکستان پرائیوٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سیکرٹری جنرل ضلع جہلم کے سر پرست اعلیٰ و پرنسپل راحیل ہائی سکول افتخار حسین ملک کو کینیڈا کے نجی دورے کے بعد وطن واپسی پر ملاقات کے لیے راحیل ہائی سکول دینہ پہنچے جہاں پرائیوٹ سکولز کے وفد نے کامیاب دورے کے بعد مبارکباد دیتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
اس موقع پر پرائیوٹ سکولز ایسو سی ایشن کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں پرائیوٹ سکولز کے مسائل کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ آخر میں افتخار حسین ملک نے پرائیوٹ سکولز کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاء اللہ پرائیوٹ سکول کے مسائل کے حل کے لیے جو بھی کردار ادا کر سکا کرتا رہوں گا۔



