جہلم: کالا گجراں کے علاقہ بسم اللہ ٹاؤن کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم

جہلم: کالا گجراں کے علاقہ بسم اللہ ٹاؤن کے مکین بنیادی سہولیات بجلی پختہ سڑکوں و گلیوں کی نعمت سے محروم، مذکورہ علاقے کے مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پتھر کے زمانے کی زندگیاں گزارنے پر مجبور، اہل علاقہ نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سے بجلی سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کالا گجراں کے علاقہ بسم اللہ ٹاؤن کے رہائشیوں نے منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پچھلے 18/19 سالوں سے بجلی کی سہولت سے محروم ہیں۔

بجلی کی تنصیب کے لئے آئیسکو سرکل جہلم میں تحریری درخواستیں جمع کرواچکے ہیں جس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا جبکہ علاقے میں گلیاں و سڑکوںکا بھی کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے ، کچی سڑک ہونے کیوجہ سے گردوغبار اتناہوتا ہے کہ مکینوں کا پیدل چلنا، سانس لینا بھی محال ہو چکا ہے ۔ جبکہ سڑکوں گلیوں میں گہرے گڑھے بن چکے ہیں ۔

اہل علاقہ کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل آئیسکو سرکل جہلم کی ٹیموں نے 4 مرتبہ علاقے کا سروے کیا لیکن بجلی کی تنصیب تاحال نہیں کی جاسکی۔

علاقہ مکینوں نے وزیراعظم پاکستان، منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلیوں سے مطالبہ کیاہے کہ بسم اللہ ٹاؤن کے مکینو ں کو بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں تاکہ علاقہ مکین آج کے ترقی یافتہ دور میں حکومتی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button