دینہ: اعجاز علی سومرو نے کہا کہ آئیسکو واپڈا عوام کی خد مت کے لیے دن رات کوشاں ہے، کسی بھی شکایت کے لیے میں دفتر اوقات میں ہر وقت موجود ہوں، کسی کے ساتھ زیادتی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ایکسین آئیسکو جہلم ڈویژن 2اعجاز علی سومرو سے میڈیا نمائندہ وفد رضوان سیٹھی اور چوہدری محمد افضل نے ملاقات کی اور آئیسکو کے متعلقہ شہر کے مسائل کے حل کے لیے انہیں آگاہ کیا۔
ایکسین اعجاز علی سومرو نے ہر ممکن حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میں عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت دفتر میں موجود ہوں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہوں ، واپڈا کے متعلق اگر کسی کو شکایت ہوتو اس کے حل کے لیے میں اپنے دفتر موجود رہتا ہوں شکایت کی صورت میں اسے فوری طور پر حل کیا جائے گا ۔
