ادویات کی غیر قانونی فروخت یا کوالیفائیڈ سٹاف کی عدم موجودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ادویات کی غیر قانونی فروخت یا کوالیفائیڈ سٹاف کی عدم موجودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹورز اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو محکمہ صحت کے قوانین پر لازمی عمل کرنا ہو گا۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے محکمہ صحت کے کوالٹی کنٹرول بورڈ کے تحت شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں غیر قانونی، ایکسپائر ادویات فروخت کرنے کی شکایات اور میڈیکل اسٹورز پر نان کوالیفائیڈ عملہ کی موجودگی پر کئے گئے چالانوں کے 19 کیس پیش کئے گئے۔

اس پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور شکایات پر متعدد میڈیکل سٹورز کے خلاف سخت ایکشن کی کارروائی کی ہدایت کی اور بعض کو وارننگ جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button