ضلع جہلم میں الیکشن کا پرامن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، ڈی پی او ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی پی او آفس جہلم میں تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات اور خطاب، ضروری احکامات و ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ بھی موجود تھے۔
ڈی پی او جہلم نے پولیس اہلکاروں کو الیکشن کے دوران بے ضابطگیوں کی روک تھام، سدباب اور قانونی چارہ جوئی کے متعلق آگاہی فراہم کی، الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کے متعلق تفصیلاً ہدایات جاری کیں گئیں۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ الیکشن کا پر امن انعقاد ہماری ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پولنگ سامان کی ترسیل، حفاظت، پولنگ کے دوران امن وامان کی صورتحال، سکیورٹی سمیت ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔



