جہلم میں انسولین سمیت مختلف ادویات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، مریض پریشان

جہلم شہر اور گردو نواح میں دل کے امراض سمیت جان بچانے والی ادویات کیساتھ ساتھ انسولین کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے مریضوں کی مالی مشکلات بڑھ گئیں۔

انسولین کی قیمتوں میں اضافے کے باعث شوگر کے مریض انسولین کے حصول کیلئے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، میڈیکل سٹورز پر انسولین دستیاب ہے لیکن مالکان من مانے نرخوں پر انسولین فروخت کر رہے ہیں۔ ڈرگ انسپکٹرز دفاتر تک محدود ہوکررہ گئے۔

جان بچانے والی ادویات بھی والی بلیک میں فروخت کی جارہی ہیں۔ بدقسمتی سے ڈاکٹرز صاحبان بھی وہی ادویات مریضوں کو تجویز کر کے دیتے ہیں جو مارکیٹ میں بلیک میں فروخت ہورہی ہوں جسکی بنیادی وجہ ناپید ادویات لکھنے پر بھی بھاری معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

شہریوں کا کہناہے کہ پہلے ہی مہنگائی نے جینا مشکل کر رکھا ہے اب ادویات کی قیمتوں میں اضافے نے مرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button