جہلم میں چوری کی واردات میں ملوث چور گرفتار، ڈالرز اور طلائی زیورات برآمد

جہلم: انچارج چوکی سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا، مسروقہ ڈالرز اور طلائی زیورات برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کی شناخت محمد افضال کے نام سے ہوئی ہے، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر سے طلائی زیورات اور 500 ڈالرز چوری کئے۔
سٹی پولیس نے ملزم محمد افضال سےطلائی زیورات 2 تولہ اور 500 ڈالرز برآمد کر لئے گئے ہیں، ملزم سے تفتیش مقدمہ جاری ہے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔



