دینہ میں پنجاب کا ثقافتی کھیل اکھاڑا بیل ڈھینگری کا انعقاد

دینہ: پنجاب کا ثقافتی کھیل اکھاڑا بیل ڈھینگری کا انعقاد 19سالانہ عرس مبارک الحاج پیر سید امیر علی شاہ بھرٹہ،ڈھوک اعوان کالووال روڈ منعقد کیا گیا جس میں پاکستان کے نامور بیلوں کی 55جوگوں (جوڑی) نے اپنا فن کا مظاہرہ کیا۔ اکھاڑا بیل ڈھینگری پنجاب کے ثقافتی کھیلوں میں سے ایک دلچسپ کھیل ہے جس کو خاص طور پنجاب اور کشمیر کے لوگ پسند کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں بیاد عرس پیر سید امیر علی شاہ بخاری کے موقع پر اکھاڑا بیل ڈھینگری کا انعقاد کیا گیا۔ اکھاڑا بیل ڈھینگری کے تمام تر انتظامات پیر سید مرتضیٰ حسین شاہ بخاری اور ان کے مریدین نے کیے۔

اکھاڑا بیل میں مہمان خصوصی صدر چیمبر آف کامرس زاہد حسین بٹ، حاجی غلام جعفرسابق چیئرمین یوسی دھنیالہ، راجہ مبارک کیانی، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض، راجہ افرا سیاب، مشتاق حسین برگٹ،پہلوان احسان کیانی، احتشام کیانی، صدر دینہ الیکٹرانک میڈیا ربنواز گوندل، پنجاب پولیس کے جوانوں،ریسکیو1122اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پنجاب اور کشمیر سے آئے ہوئے 55بیلوں کی جوڑیوں نے حصہ لیا اور مقررہ وقت کا حدف پورا کرنے کے لیے خوب جوہر دکھائے اور شائقین سے داد وصول کی۔ پہلا انعام حاجی نائب چکسواری آزاد کشمیر ہنڈا 125 بمعہ خوبصورت ٹرافی، دوسرا انعام ماسٹر چوہدری جہانگیر گجر کٹاریاں ہنڈا 100 بمعہ خوبصورت ٹرافی، تیسرا انعام چوہدری رازق چکسواری ہنڈا سی ڈی 70 بمعہ ٹرافی، اس کے علاوہ شاہد اکرم گجر دینہ کی طرف سے شائقین اکھاڑا کے لیے ایک عمرہ کا مکمل پیکج بھی تھا جوچک اکا سے تعلق رکھنے والے ملک مہر محفوظ کے حصے میں آیا۔
صبح سے شروع ہونے والا اکھاڑا بیل ڈھینگری شام کو اختتام پذیر ہوا، جیتنے والے بیلوں کے مالکان کو موٹر سائیکل، نقد کیش کے علاوہ شیلڈ دی گئیں۔ تمام زمینداربھائیوں کو پیر سید مرتضیٰ شاہ بخاری نے پگ پیش کی۔
شائقین نے بہترین کھیل کے منعقد ہونے پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پنجاب اور کشمیر کے اس ثقافتی کھیل کو زندہ رکھنے کے لیے بیل مالکان کی حوصلہ افزائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔



