للِہ تا جہلم ڈیول کیرج وے کیس، متعلق محکموں کے جواب جمع، سماعت 8 نومبر کو مقرر

پنڈدادنخان: للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کیس کے تمام متعلقہ محکموں نے اپنے جوابات لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں جمع کرا دیئے، عدالت نے کیس کی باقاعدہ سماعت کے لئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق زیر تعمیر للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کی تعمیر کے فنڈز کی بندش سے متعلق لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کیس کی سماعت میں تمام متعلقہ فریقین وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور ایف ڈبلیو او نے اپنے اپنے جوابات آج عدالت میں جمع کرادیئے۔

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کیس کی باقاعدہ سماعت کے لئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پنڈدادنخان کی عوام کی جانب سے اس کیس کےپٹیشنر ملک عبید انوار نے ایڈووکیٹ مرزا آصف عباس کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

پنڈدادنخان سے تعلق رکھنے والا ایک وفد باقاعدگی سے عدالت میں کیس کی ہر سماعت پر ایڈووکیٹ مرزا آصف عباس کی معاونت کے لئے ان کے ساتھ پیش ہو رہا ہے۔

اس وفد میں بریگیڈیئر مشتاق احمد للِہ، کرنل راجہ رضا علی ، چوہدری محمد اکرم برق،چوہدری محمد اقبال عابد کھوتھی، سید علی یزدان بخاری اور چوھدری محمد اکرم ٹھوٹھہ شامل ہیں۔

Exit mobile version