ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 325 افراد کے چالان، 6 لاکھ 99 ہزار روپے جرمانہ

جہلم: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے پر 325 افراد کے چالان کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 99 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر 34، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 158، کم عمر ڈرائیونگ کرنے پر 4 اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں چلانے پر 14 افراد کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button