پنڈدادنخان میں 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے مجرم کو عمر قید

پنڈدادنخان پولیس کی موثر تفتیش پر عدالت کا بڑا فیصلہ، 14 سالہ لڑکے سے بدفعلی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شفت شہباز راجہ نے بدفعلی کرنے کے مقدمہ نمبر 463/22 بجرم 376/367A/292 ت پ تھانہ پنڈدادنخان کا فیصلہ سنا دیا۔

مجرم محمد شبیر 14سال کے بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے کے جرم کا مرتکب ہوا جس پر عدالت نے مجرم محمد شبیر کوعمر قید کی سزا سنا ئی، مجرم محمد شبیر نے 14 سالہ لڑکے کو ویران جگہ پر لے جا کر زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button