سروس ڈیلیوری اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس جہلم میں سٹی سرکل اور صدر سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی انویسٹی گیشن جہلم محمد حسیب راجہ، ایس ڈی پی او سٹی، ایس ڈی پی او صدر اور ایس ایچ اوز سرکل ہذا اور تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

ڈی پی او جہلم نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے وژن کے مطابق ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی فرداً فرداً کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ موثر پیٹرولنگ کے نظام کو یقینی بنایا جائے، تھانہ جات کی صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور برآمدگی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے، مقدمات کے چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ سروس ڈیلیوری اورشہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button