تحصیل دینہ کے اہم مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق

دینہ: تحصیل دینہ کے اہم مسائل کو جلد حل کر لیا جائے گا، واٹر ڈسپوزل اور سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے دینہ میں میونسپل کمیٹی دینہ کے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقو ں میں سیوریج سسٹم کی بہتری کیلئے جاری کام کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دینہ میں جاری واٹر ڈسپوزل سٹیشن اور سیوریج کے کام کے مقامات پرجا کر کام کے معیار اور رفتار کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور افسران کو ہدایت کی کہ تحصیل دینہ جو کافی عرصہ سے عدم توجہی کاشکارہونے کی وجہ سے مسائل میں گھر چکی ہے یہاں بنیادی سہولیات کی فراہم کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے اور شہریوں کے تمام مسائل حل کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button