جہلم پولیس نے شراب کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، شراب سپلائر گرفتار

4

جہلم: پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران شراب کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے شراب سپلائر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں صداقت علی اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 168 بوتلیں شراب اور شراب کی سپلائی کے لیے استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس نے ضبط کر لی۔

ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شراب سپلائرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔


Post Views: 66

Exit mobile version