جلالپور شریف میں قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

پنڈدادنخان: جلالپور شریف پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ مقدمہ کے تمام پہلوؤں کو میرٹ پر یکسو کیا جا سکے، جبکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button