پنڈدادنخان: سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈدادنخان اور تحصیل پریس کلب پنڈدادنخان کے مشترکہ اجلاس میں پنڈدادنخان کے سکول میں طالبہ سے زیادتی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی
سالٹ رینج میڈیا کلب پنڈدادنخان اور تحصیل پریس کلب پنڈدادن خان کا مشترکہ اجلاس نجی ریسٹورنٹ پر منعقد ہوا جس میں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اجلاس میں مشترکہ طور پر ایجوکیٹر سکول میں معصوم طالبہ سے زیادتی کو درندگی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور گھناؤنے واقعہ میں ملوث ملزم کو کڑی سزا دی جائے۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعہ کے سہولت کاروں کو تلاش کیا جائے، تعلیمی ادارے میں ایسا گھناؤنا فعل قابل مذمت ہے۔ طلبہ وطالبات کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
مشترکہ اجلاس میں متاثرہ فیملی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
