پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے شادی کی تقریب میں ساؤنڈ سسٹم کے غیر قانونی استعمال اور شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے کے الزام میں کارروائی کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق تھانہ پنڈدادنخان کی پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران شادی کی تقریب میں غیر قانونی طور پر ساؤنڈ سسٹم استعمال کرنے اور شہریوں کے سکون میں خلل ڈالنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کیا۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ شہریوں کے سکون، تحفظ اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جہلم پولیس ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔
جہلم پولیس نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
