کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کرنے والا شہری گرفتار، مقدمہ درج

جہلم: تھانہ سٹی پولیس جہلم نے کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کرکے اپنا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ چھپانے کی کوشش کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق ملزم نے خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے دوران مبینہ طور پر غلط معلومات فراہم کیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا مقصد اپنے سابقہ کریمنل ریکارڈ کو چھپانا تھا، جس پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا اور اسے گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سرکاری دستاویزات اور کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے ہمیشہ درست کوائف فراہم کریں اور غلط بیانی، جعل سازی یا دھوکہ دہی سے اجتناب کریں۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق سرکاری ریکارڈ کی درستگی اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ غلط معلومات فراہم کرکے حقائق چھپانے یا سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

↑
Exit mobile version