موجودہ صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی سخت، مختلف مقامات پر چیکنگ جاری

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر موجودہ ملکی صورتحال اور دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں اور اہم شاہراہوں پر ناکہ بندی کر کے مختلف اضلاع سے آنے والی گاڑیوں اور مسافروں کی مکمل چیکنگ کی جا رہی ہے۔
پولیس افسران اور اہلکار مشکوک افراد اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی یا تخریبی کارروائی کو بروقت ناکام بنایا جا سکے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت مستعد اور چوکس ہے۔



