جہلم میں جسم فروشی کے مکروہ دھندے ملوث 3 خواتین سمیت 8 ملزمان گرفتار

جہلم: تھانہ کالا گجراں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 3 خواتین سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ جسم فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرے کو اس برائی سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button