قانون سب کیلئے برابر؛ جہلم میں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اے ڈی سی جی کی سرکاری گاڑی کا چالان

30

جہلم میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین کے نفاذ کے بعد جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ٹریفک پولیس نے آج ایک واضح مثال قائم کی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) جہلم کی سرکاری گاڑی کو بھی خلاف ورزی پر نہ چھوڑا گیا اور ڈرائیور کی جانب سے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر موقع پر ہی چالان کر دیا گیا۔

ڈی ایس پی ٹریفک خرم فیاض ستی نے اس موقع پر کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، چاہے وہ عام شہری ہو یا سرکاری افسر۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر سیٹ بیلٹ ڈرائیونگ، کم عمر ڈرائیورز اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی لاگو کر دی گئی ہے اور تمام شہریوں سے توقع ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔

Exit mobile version