پنڈدادنخان: دنیا کی دوسری اور پاکستان کی سب سے بڑی خوردنی نمک کی کان بند کر دی گئی۔
گزشتہ روز آنے والے طوفان نے کان نمک کے اسٹرکچر کو تباہ کر دیا، نمک کی کان کو جانے والے راستوں کے شیڈ آندھی کی نذر ہو گئے۔
آندھی اور طوفان کے باعث حفاظتی جنگلے، دیواریں اور بجلی کی تاریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں جبکہ بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے اندرون کان ٹرین کی آمدورفت بند ہو گئی۔
اسٹرکچر کو نقصان کے باعث کان نمک سیاحوں کے لیے بند کر کے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کا کام شروع کر دیا گیا۔
پی ایم ڈی سی ذرائع کے مطابق نمک کی کان کی مرمت میں دو سے تین روز لگ سکتے ہیں، ریزارٹ ایریا اور کان نمک سیاحوں کے لیے 48 سے 72 گھنٹے بند رہ سکتی ہے۔
