ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہیے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کو” بڑا مشورہ” دے دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق فواد چوہدری نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ "نوازشریف صاحب کو کچھ کہنا چاہوں گا، ملک میں سلیکشن پراسس کو روک کر الیکشن پراسس شروع کرنا چاہیے۔ فاصلے کم کریں وگرنہ جو کچھ ہو رہا ہے یہ پوری دنیا میں مذاق ہی بنے گا”۔
فاصلے کم کرنے چاہیئں، نواز شریف نے 40 سال بعد بھی نامزد ادارے کے ذریعے اقتدار میں آنا ہے تو کیا فائدہ ؟ دنیا میں مذاق ہی بننا ہے، فواد چوہدری کی عدالت پیشی پر گفتگو۔۔۔!!! pic.twitter.com/sS5FfIB98r
— Mughees Ali (@mugheesali81) December 9, 2023
فواد چوہدری نے کہا کہ للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک نہ بننے سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار ہیں، اہل علاقہ میں سے علماء اور تاجروں نے اس حوالے سے جو آواز اٹھائی ہے خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ للِہ تا جہلم ڈیول کیرے وے علاقے کی تعمیر ترقی کا منصوبہ لایا تھا، افسوس ہوتا ہے عوامی فلاح کے منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا۔ پی ڈی ایم حکومت اس منصوبے میں رکاوٹ بنی، آج یہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا تو گھنٹوں کا سفر میں منٹوں میں ہوتا۔




Ch Sb B To Select huy thyya bat Ch Fawad Sb Ko Zaib Ni Deti
ان کی حکومت میں یونین کونسل کھوکھا کا ایک روپے کا بھی کام نہیں ہوا باقی جب یہ وزیر تھے اس وقت ان کے پاس ٹائم نہیں تھا جھلم آنے کے لیے اب یاد آ گئی