جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن، مزید 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزمان گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق منگلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان مہران طاہر اور علی زمان کو گرفتار کر لیا، ملزم مہران سے1کلو 250گرام چرس اور ملزم علی زمان سے515 گرام ہیروئن اور رقم وٹک 1800روپے برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

کالاگجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شمشیر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم سے1کلو 520گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button