وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی امریکی صدر سے ملاقات سے خطے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا، چوہدری راشد گھرمالہ

جہلم: چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی امریکی صدر ٹرمپ سے خوشگوار ملاقات کے بعد خطے میں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل جہلم کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ نے سول لائن روڈ پر گھرمالہ ہاؤس میں جہلم پریس کلب کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہتر خارجہ پالیسی کے باعث دنیا میں پاکستان کا وقار اور اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے حوالے سے جو مؤقف پیش کیا وہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔
چوہدری راشد گھرمالہ نے کہا کہ وزیر اعظم کا خطاب جراتمندانہ اور تاریخی حیثیت رکھتا ہے جبکہ حکومت کی شاندار پالیسیوں کے باعث پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔
اس موقع پر تحصیل دینہ، سوہاوہ، جہلم سمیت مختلف علاقوں سے آنے والے زعما بھی موجود تھے۔



