جہلم میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار، ایک ڈاکو زخمی

جہلم میں تھانہ کالا گجراں کے علاقے جی ٹی روڈ نزد یو مارٹ ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ کالا گجراں کی ٹیم دوران گشت جی ٹی روڈ پر موجود تھی کہ تین ملزمان فہد امین، فرحان ضیاء اور ایک نامعلوم شخص اسلحہ کے زور پر ڈکیتی میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان فہد امین اور فرحان ضیاء کو گرفتار کر لیا۔ دوران مقابلہ فہد امین اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تیسرا نامعلوم ملزم رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کی جانب سے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button