کھیوڑہ: میونسپل کمیٹی کے آفیسر ملک امین کے صاحبزادےعامر امین ملک نے قرآن پاک حفظ کرلیا، حافظ عامر امین ملک کو قرآن پاک حفظ کرنے پر استاتذہ، والدین ودیگر عزیز واقارب نے مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کی میونسپل کمیٹی کھیوڑہ کے واٹر سپلائی انچارج ملک امین کے صاحبزادے حافظ عامر امین ملک نے حافظ غلام مصطفی کے پاس قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرکے حفظ مکمل کیا۔
ملک امین کو ان کے بیٹےحافظ عامر امین ملک کے حفظ مکمل کرنے پر شہر بھر سے مبارکبار دینے والی سیاسی و سماجی شخصیات میں ہارون جلیل کھوکھر معروف بزنس مین عبدالاحد احمد گوندل ڈائریکٹر دارارقم سکولز ملک خالد سابق جنرل سیکرٹری ورکر یونین پی ایم ڈی سی حاجی محمد سلیمان اسسٹنٹ چیف آفیسر ایم سی کھیوڑہ حاجی مرزا نوید انجم فضل خان خٹک معروف بزنس ملک افسر خان اعوان ریکوری آفیسر چوہدری رفیق صابر حسین شبیر مارتھ حنیف خان راشد خان محبوب جیلانی ڈاکٹر سرفراز اور ان کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور خراج تحسین پیش کیا۔
