سوہاوہ: ڈاکٹر تنویر افضل کو اسسٹنٹ پروفیسر ترقی پر مبارکبادپیش کرتی ہوں، ہیڈ مسٹریس مسرت جبین

سوہاوہ: گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول پدھری کی ہیڈمسٹریس مسرت جبین نے ممتاز ماہرِ تعلیم ڈاکٹر تنویر افضل کو اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے پر ترقی ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
ہیڈمسٹریس مسرت جبین نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈاکٹر تنویر افضل کی یہ کامیابی ان کی محنت، قابلیت اور تعلیمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بطور شاگردہ انہیں اپنے استاد کی اس کامیابی پر بے حد خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر تنویر افضل نے ہمیشہ اپنے طلبہ کی بہترین رہنمائی کی اور انہیں اعلیٰ مقاصد کے حصول کے لیے حوصلہ دیا۔ ان کی یہ ترقی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ان کے شاگردوں اور تعلیمی حلقوں کے لیے بھی باعثِ مسرت ہے۔
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری اسکول پدھری کے اساتذہ اور عملے نے بھی ڈاکٹر تنویر افضل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا کی۔



