شہریوں کا لیڈیز پولیس آفیسرز کے ذریعے خواتین ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین کی آگاہی دینے کا مطالبہ

جہلم: شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جہلم کے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کو بھی لیڈیز پولیس آفیسرز کے ذریعے ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا جائے، کیونکہ اب بچیاں موٹر سائیکل اور سکوٹی چلا کر گھریلو و تعلیمی امور خود انجام دے رہی ہیں۔ ایسے میں انہیں ٹریفک کے بنیادی اصولوں اور احتیاطی تدابیر سے واقف کرانا نہایت ضروری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جہلم میں خواتین ڈرائیورز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، تاہم ٹریفک قوانین سے لاعلمی کے باعث اکثر سڑکوں پر مشکلات اور حادثات پیش آتے ہیں۔

شہری حلقوں نے ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو اور ڈی ایس پی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرلز اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیوں میں خصوصی آگاہی مہم شروع کریں تاکہ طالبات کو سگنل، لین ڈسپلن، سیفٹی ہیلمٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کے بارے میں مکمل رہنمائی دی جا سکے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر خواتین کو بھی ٹریفک قوانین کی مناسب تربیت دی جائے تو حادثات میں نمایاں کمی اور شہر کے ٹریفک نظام میں بہتری ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button