جہلم میں ڈاکوؤں نے شہری سے نیا موٹر سائیکل چھین لیا

جہلم میں تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری سے نیا موٹر سائیکل چھین لیا ، ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جہلم ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آ گیا ہے، جہلم میں ایک شہری زیرو میٹر موٹرسائیکل خرید کر گھر واپس جا رہا تھا کہ احسان روڈ کالا گجراں کے مقام پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر نیا موٹر سائیکل، موبائل فون، گھڑی اور نقدی لوٹ لی۔

وار دات کے دوران ملزمان نے پہلے ہوائی فائرنگ کی تا کہ خوف و ہراس پھیلایا جا سکے اور پھر اطمینان سے ڈکیتی کی کارروائی مکمل کی۔ اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ڈاکوؤں کو شہری کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔

@jhelumupdates جہلم ایک بار پھر کراچی بن گیا ، ڈاکوؤں نے شہری سے نیا موٹر سائیکل چھین لیا #Jhelum #pageforyou #JhelumUpdates #foryoupage❤️❤️ #foryoupagе #PakistanNews #Pakistan #جہلم #News #JhelumNews #Punjab #breakingnews ♬ original sound – Jhelum Updates

دوسری جانب جہلم کے علاقے گجر پور میں خواتین چور گینگ نے متعدد گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چوری کر لی۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں واضح طور پر خواتین کو دیکھا جا سکتا ہے، جو واردات کے بعد با آسانی فرار ہو گئیں۔

جہلم اسٹریٹ کرائم کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور صورتحال دن بدن کراچی کی یاد دلا رہی ہے۔ بڑھتے ہوئے جرائم کے پیشِ نظر عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ جہلم میں ہونے والی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حکام فوری طور پر ان واقعات کا نوٹس لے، ملزمان کو گرفتار کرے اور شہر میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنائے۔ بڑھتے ہوئے جرائم کے پیشِ نظر عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button