جہلم: عید الاضحیٰ کے موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے تمام متعلقہ محکموں کا عید پلان مکمل ہے۔ شہر میں صفائی، امن و امان قائم کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کریں گے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے یہ بات عید انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، لائیو سٹاک، ریسکیو، محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں عید الاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے اور شہریوں کو آلائشوں کو میونسپل کمیٹیوں کے مقرر کردہ مقامات پر پھینکنے بارے آگاہی دینے کے پلان پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں عید کے موقع پر ریسکیو آپریشن، محکمہ صحت کی ہنگامی ڈیوٹی، فول پروف سکیورٹی پلان پر غور کیا گیا۔
