رمضان المبارک کے آغاز پر مہنگائی کا طوفان برپا، کھجور کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے

جہلم: ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا، جس کی زد میں اشیائے خورونوش کے ساتھ کھجور کی قیمتیں بھی آ گئیں۔ ہول سیل مارکیٹ میں کھجور کی قیمت میں پچاس سے سو روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

مارکیٹ میں ایرانی کھجور 600 روپے جبکہ پاکستانی کھجور 450 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ آڑھتیوں نے قیمتوں میں اضافے کا سبب بے جا ٹیکسز، بڑھتے ہوئے کسٹم ڈیوٹیز، دکانوں کے کرائے اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو قرار دیا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ اضافی ٹیکسوں نے قیمتوں میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی وجہ سے کھجور کی قیمتوں میں استحکام ممکن نہیں ہو پا رہا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھجور کی قیمتوں میں 50 سے 80 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے عام عوام کے لیے اس مقدس مہینے میں افطاری کے لیے کھجور خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ پہلے جو کھجور 100 روپے پاو دستیاب تھی، وہ اب 120 سے 130 روپے پاو فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ 150 روپے پاو والی کھجور من مانے نرخوں پر بیچی جا رہی ہے۔

شہریوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرے اور کھجور کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے تاکہ عوام رمضان المبارک میں سکون سے اپنی عبادات اور افطاری کا اہتمام کر سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button