جہلم پولیس کی اہم کارروائی، مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا

جہلم پولیس نے ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرِ قیادت انچارج چوکی کینٹ اور ان کی ٹیم نے بھرپور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کروا لیا۔

مغوی کی بحفاظت بازیابی کے بعد اس کے اہل خانہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اُن کے دکھ کو خوشی میں بدل دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مغوی کو تفتیشی مراحل مکمل کرنے کے بعد بخیروخوبی اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button