جہلم میں شراب سپلائی کرنے والا ملزم گرفتار، شراب برآمد

جہلم: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے تحت تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے شراب سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شبل ارشاد کو دھر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 7 اعشاریہ 5 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات فروش اور شراب سپلائر معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن پوری شدت سے جاری ہے۔

Exit mobile version