جہلم کا ایک اور اعزاز، پیر سید غلام صفدر شاہ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات

جہلم کو ایک اور منفرداعزاز حاصل ہو گیا، پیر سید غلام صفدر شاہ کو ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کو ایک اور منفرد اعزاز حاصل ہو گیا، پنڈدادنخان کے علاقے کے سپوت پیر سید غلام صفدر شاہ کو گریڈ 21 میں ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور تعینات کر دیا گیا۔
پیر سید غلام صفدر شاہ کا تعلق تحصیل پنڈدادنخان کے گاؤں عبداللہ پور کے معزز سادات خاندان سے ہے۔ وہ صوبیدار ریٹائرڈ پیر سید غلام عباس شاہ (مرحوم) کے صاحبزادے ہیں۔ پیر غلام صفدر شاہ ایک ایماندار، فرض شناس اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
اس سے قبل وہ ضلع چکوال میں بطور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر فرائض سرانجام دے چکے ہیں، بعدازاں نیب میں بطور ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں کامیابی سے نبھائیں۔ ان کی مسلسل محنت، دیانتداری اور قومی خدمت کے جذبے نے انہیں اس اعلیٰ ترین منصب تک پہنچایا۔
علاقہ بھر کے عوام نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پیر غلام صفدر شاہ کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے ایک عملی نمونہ ہیں، جنہوں نے محنت، لگن اور دیانتداری کے ذریعے یہ مقام حاصل کیا۔



