ضلع جہلم میں الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں

جہلم: ضلع بھر میں الیکشن کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں، 4 فروری بروز اتوار سے بند ہونے والے اسکول 12 فروری کو کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں 8 فروری کو الیکشن کا انعقاد ہونے جارہا ہے، جس کی تیاریاں عروج پر ہیں۔عام انتخابات کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں 8 چھٹیاں دی گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق جہلم سمیت ملک بھر میں الیکشن کے لیے 8 فروری 2024 جمعرات کو پولنگ ہوگی اور اس موقع پر تعلیمی ادارے 8 دن کے لیے بند ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 4 فروری کو اتوار اور 5 فروری کو کشمیر ڈے کے باعث اسکول بند تھے جب کہ آج 6 فروری سے 9 فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہوں گی۔اس کے بعد 11 فروری کو اتوار ہے، جس کے بعد 12فروری کو اسکول کالجز اور یونیورسٹیز کھلیں گی۔



