سوہاوہ میں محکمہ مال کے پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال دو روز سے جاری، سائلین پریشان

پڑی درویزہ: تحصیل سوہاوہ سمیت پنجاب بھر میں محکمہ مال کے ملازمین اور پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال 2 روز سے جاری ہے، جس کے باعث سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پٹواریوں کی ہڑتال کے باعث انتقالات، فردات، رجسٹریوں اور دیگر محکمہ مال سے متعلق امور متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ روزمرہ کے کام رک جانے سے عوامی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

سائلین کا کہنا ہے کہ محکمہ مال کے دفاتر میں کام بند ہونے سے ان کے اہم معاملات التوا کا شکار ہیں اور دور دراز علاقوں سے آنے والے شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ مال کے ملازمین اور پٹواریوں کے جائز مطالبات جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ جاری ہڑتال ختم ہو سکے اور عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن بنایا جا سکے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ہڑتال کا سلسلہ مزید جاری رہا تو سائلین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، اس لیے حکومت فوری اور مثبت اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button