سید ضمیر جعفری کرکٹ اسٹیڈیم زبوں حالی کا شکار، نوجوان کھلاڑیوں کو شدید مشکلات

جہلم شہر میں نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے قائم واحد کرکٹ سٹیڈیم سید ضمیر جعفری زبوں حالی کا شکار ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سٹیڈیم کی حفاظتی دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور سٹیڈیم کے اندر گھاس اور بڑی بڑی جھاڑیاں اُگ آئی ہیں، جس سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی سہولتیں متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ سٹیڈیم جو سید ضمیر حسین جعفری کے نام سے منسوب ہے شہر کے لاکھوں کی آبادی کے لیے اہم ترین سپورٹس فسیلٹی تھی، لیکن ڈسٹرکٹ سپورٹس کے متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث یہ اب گندگی اور بے ترتیبی کا شکار ہو چکا ہے۔

سٹیڈیم کے جنگلے ٹوٹ چکے ہیں اور اس میں گھاس و جھاڑیاں خود رو طور پر اُگ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ، علاقے کے مکین سٹیڈیم کے اندر اپنی بھیڑ بکریاں چھوڑ کر اسے چراگاہ میں تبدیل کر چکے ہیں، جس سے کھیلنے کی جگہ مزید محدود ہو گئی ہے۔

مقامی نوجوان کھلاڑیوں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر یہی صورتحال جاری رہی تو نوجوانوں کے لیے کرکٹ کھیلنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔

شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر کھیل سے مطالبہ کیا ہے کہ سید ضمیر جعفری کرکٹ سٹیڈیم کی بحالی کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کی بہتر سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button