وزیراعظم اور عسکری قیادت کی سفارتی کامیابی، عالمی امن کے لیے مثبت پیش رفت ہے، سرفراز ملک

جہلم: سی ای او ایس ایل ایس آئیلٹس آفیشل ٹیسٹ سینٹر اور چیئرمین انکریڈیبل جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک نے امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی پر پاکستان کے ممکنہ کردار کو سراہتے ہوئے وزیراعظم اور عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال میں پاکستان کی بروقت اور مؤثر سفارتکاری نے کشیدگی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جو قابلِ ستائش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک مثبت اشارہ ہے۔

سرفراز ملک نے مزید کہا کہ جنگ بندی کا قیام ایک اہم سنگِ میل ہے، تاہم اسے مستقل اور پائیدار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ دنیا کسی بڑے تصادم سے محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے لبنان سمیت دیگر متاثرہ خطوں میں بھی فوری جنگ بندی اور دیرپا امن کے قیام پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر امن، استحکام اور مذاکرات کو ترجیح دی ہے، اور یہی پالیسی مستقبل میں بھی عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button