سوہاوہ میں شہریوں کو لوٹنے والا ڈاکو گرفتار، رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد

سوہاوہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیرِ قیادت ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کارروائی، ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو لوٹنے والے ملزم اسد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور معہ ایمونیشن اورچھینی گئی رقم 35ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Exit mobile version