پنڈدادنخان میں پولیس نے جوئے کی بازی الٹ دی، 4 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ جلالپور شریف پولیس نے جوئے کی بازی الٹتے ہوئے 4 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام مرتضیٰ، جواد، عادل شہزاد اور احسان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 7,800 روپے، 700 کورین کرنسی، 2 عدد موبائل فونز اور قماربازی کے آلات برآمد کر لیے۔ ملزمان نے لڈو دانہ پر جواء کھیل کر ارتکاب جرم کیا تھا۔
ملزمان کے خلاف انسداد قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



