ٹیچرز کی بورڈ امتحانات میں ڈیوٹی، سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر

جہلم: سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر،فی سکول پانچ سے آٹھ ٹیچرز بورڈ کی امتحانی ڈیوٹی پر ہیں .جس کے باعث رواں سال سکولوں کیلئے 5 فیصد نئے داخلوں کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم شدید متاثر ہونے لگی۔ رواں سال سکولوں کیلئے 5 فیصد نئے داخلوں کا ہدف پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
فی سکول کے پانچ سے آٹھ ٹیچرز بورڈ کی امتحانی ڈیوٹی پر ہیں۔ اساتذہ کے امتحانی ڈیوٹی پر ہونے سے سکولوں میں پچھلے سال کی نسبت کم داخلے ہورہے ہیں۔
داخلوں میں کمی پر ابھی تک متعدد سکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جاچکے ہیں۔ امتحانی ڈیوٹی سےا نکار پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی جاتی ہے۔
اساتذہ نے داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے سکولوں سے نرمی برتنے کی اپیل کی ہے۔داخلوں کا ہدف پورا کرنے کیلئے 31 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن رکھی گئی ہے۔



