دینہ میں اسسٹنٹ کمشنر نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا

دینہ: اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے انسداد پولیو مہم کا 5روزہ باضابطہ آغاز کر دیا ، رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں 5سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلا کر افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں انسداد پولیو مہم کے تحت اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے باضابطہ طور پر مہم کا آغاز کر دیا۔ آج رورل ہیلتھ سنٹر دینہ میں انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

افتتاحی تقریب کے بعد اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے عوام اور حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو ویکسین پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر اور اسکولوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں، لہٰذا والدین کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچہ ویکسین حاصل کر سکے۔ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اس لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے والدین سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔

محکمہ صحت کے مطابق مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلانے کا عمل جاری رہے گا تاکہ کوئی بھی بچہ ویکسین سے محروم نہ رہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button