جہلم میں ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم: تھانہ سول لائنز پولیس جہلم کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔

تھانہ سول لائنز پولیس جہلم نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button