جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں سٹوڈنٹ سکول کونسل کے انتخابات کا کامیاب انعقاد

جہلم: گورنمنٹ ہائی سکول بدو ضلع جہلم میں سٹوڈنٹ سکول کونسل کے انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے اس سال سرکاری سکولوں کے طلباء کو الیکشن اور ووٹ کا شعور پیدا کرنے کے لئے سکولوں میں سٹوڈنٹ سکول کونسل کے انتخابات کا انعقاد کروایا، اسی سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول بدو میں الیکشن ہوئے جس میں طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

صدر کے انتخاب میں کلاس دہم سے بلال امجد کامیاب قرار پائے، نائب صدر کے لئے کلاس نہم سے زین عباس کامیاب قرار پائے، جنرل سیکرٹری کے لئے کلاس ہشتم سے اللہ دتہ اور فنانس سیکرٹری کے لئے کلاس ہفتم سے محمد عبد اللہ کامیاب قرار پائے۔

اسی طرح ہر کلاس کے سی آر کا بھی انتخاب ہوا جس میں کلاس دہم سے ساجد علی ، کلاس نہم سے علی غفار، کلاس ہشتم سے فرقان علی، کلاس هہفتم سے عثمان احمد اور کلاس ششم سے شیر علی کامیاب قرار پائے۔

سکول ہذا کے ہیڈ ماسٹر اور اساتذہ کرام نے کامیاب طلباء کو مبارک باد دی اور جو طلبا ء ہار گئے ان کو مایوس ہو کر دل چھوڑنے کی بجائے آئندہ مزید محنت کرنے کی نصیحت کی ۔

طلباء نے الیکشن کے نتائج کا اعلان ہو جانے کے بعد ریلی نکالی، سارے طلباء اس سرگرمی سےبہت خوش ہوئے۔

طلباء نے کہا کہ سکولوں میں ایسی سرگرمیوں کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے۔

↑
Exit mobile version