الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

دینہ: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ اور آئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں، کیمپ میں علاقہ معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام حاجی ازرم ساجد کی رہائش گاہ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ میں سینئر ڈاکٹرز چائلڈ سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ اور آئی سپیشلسٹ کی ٹیم نے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا اور فری ادویات دی گئیں ، کیمپ میں علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آخر میں مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لیے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فارم سے کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button