جہلم میں خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کر کے شہریوں سے رقم بٹورنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خود کو سی سی ڈی کا ملازم ظاہر کر کے شہریوں کو جھانسہ دیتا اور ان سے پیسے ہتھیا رہا تھا۔
شہریوں کی شکایات پر پولیس نے تفتیش شروع کی اور خفیہ ذرائع سے معلومات اکٹھی کر کے ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔ کالا گجراں پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او جہلم کا کہنا تھا کہ عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے عناصر سے محتاط رہیں اور مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔



