شہریوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں، کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں ہوگی۔ ڈی پی او شفیق احمد چوہدری

جہلم: ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے آئی جی پنجاب عبدالکریم کے اوپن ڈور پالیسی وژن کے مطابق ڈی پی او آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کا مقصد شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔

کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے اپنے مسائل، شکایات اور درخواستیں پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی پی او جہلم نے شہریوں کے مسائل خود سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو فوری احکامات جاری کیے۔

ڈی پی او شفیق احمد چوہدری کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطہ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی شکایات کو میرٹ پر ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہے، جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button